ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدر لینڈز نے نیپال کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدر لینڈز نے نیپال کو شکست دیدی
کیپشن: T20 World Cup: Netherlands vs Nepal
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز  نے نیپال کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

نیدرلینڈز نے نیپال کا 107 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز کےکپتان اسکاٹ ایڈورز نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیپال کی ٹیم نیدرلینڈز کی شاندار بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان روہت 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ کرن 17، گلشن 14 اور انیل شاہ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے  لوگن وین بیک اور ٹم برنگل نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز نے نیپال کا 107 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔میکس او ڈوڈ 54 رنز سے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ وکرم جیت سنگھ 22، لیوٹ نے ایک اور سیبرانڈ نے 14 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہیں۔


 

Watch Live Public News