ویب ڈیسک: صارم برنی نے اپنے ویڈیوبیان میں بڑےانکشافات کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق صارم برنی نےامریکا میں ریکارڈ ویڈیوبیان میں کہا کہ الزامات کی تردید کرتا ہوں،وطن واپسی ہر الزامات کا جواب دوں گا، صارم برنی نے تمام حقائق سامنے لانے کا بھی دعویٰ کردیا۔
صارم برنی نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ہمیشہ چپ رہا،جو نہیں کہنا چاہتا تھاوہ بھی بتاؤں گا۔
یاد رہے کہ امریکی ایجنسی اور ایف آئی اے نے جوائنٹ آپریشن کرکےصارم برنی کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے نے کہا تھا کہ کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل وحرکت پر نظررکھی جارہی تھی، صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، صارم برنی سے ملنے کیلئے قانونی ٹیم ایف آئی اے کے دفتر کے باہر موجود ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ صارم برنی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ صارم برنی کو امریکا سے کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔