T20 ورلڈ کپ؛ قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

T20 ورلڈ کپ؛ قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی باہر
کیپشن: T20 world cup: Pak team
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوکر ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر بقیہ میچز کیلئے پر امید ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احتیاطی اقدام کے طور پر انہیں فوری طور پر اسکین کے لیے بھیجا تھا،عماد کو انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کے لیے آرام دیا گیا تاکہ وہ جون میں امریکہ اور کیریبین میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے لیے میچ کی تیاری کر سکیں۔

طبی ٹیم ان کی صحت یابی کے بارے میں پر امید ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے کہ وہ T20 ورلڈ کپ مہم کے پہلے میچ میں میزبان امریکہ کے خلاف میچ فٹ ہوں مگر تاحال وہ بہتر نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم  میگا ایونٹ کا پہلا میچ 6 جون کو گرینڈ پریری سٹیڈیم، ڈیلاس میں میزبان امریکہ کیخلاف کھیلے گا۔

Watch Live Public News