لاہورمیں 3 سالہ بچے پر باپ کا بہیمانہ تشدد،باپ گرفتار، بچہ ہسپتا ل منتقل

لاہورمیں 3 سالہ بچے پر باپ کا بہیمانہ تشدد،باپ گرفتار، بچہ ہسپتا ل منتقل

(ویب ڈیسک ) لاہورمیں 3 سالہ بچے پر باپ کا بہیمانہ تشدد، پولیس نے باپ  کوگرفتار کرلیا ۔

لاہور کے علاقے  سبزہ زار میں تین سالہ بچے پر باپ کا بہیمانہ تشدد، چیخ و پکار سن کر محلے دار اکٹھا ہوگئے۔محلہ دار کی کال پر پولیس نے  بروقت کارروائی کی اور  زخمی بچے کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔  کمسن بچے  عرشمان  کوچلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے  طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس نے درندہ صفت باپ خبیب الرحمان  کو گرفتار کرکے  مقدمہ درج کرلیا ہے۔جبکہ  ملزم کی بیٹی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔

کمسن عرشمان کے جسم پر دانتوں سے کاٹے جانے کے نشانات واضح ہیں،  ملزم اس سے قبل بھی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔

Watch Live Public News