(ویب ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان میچ نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی میدان میں کھیلا جا ررہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت کی شاندار بولنگ اٹیک کے سامنے آئر لینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ہدف کے تعاقب میں بھارت نے آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت نے 97 رنز کا ہدف 12اعشاریہ 2 اوورز میں پورا کیا۔
آئر لینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جوشوالٹل نے 14 ، کرٹس کمفر نے 12 جبکہ ٹکر نے 10 رنز بنائے۔
بھارت کی طرف سے ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیا۔ ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما 37 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ویرات کوہلی نے 1 جبکہ سوریا کمار نے2 رنز بنائے۔رشب پنت نے 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے مارک اوربینجامین نے 1،1 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ کل 6 جون کو میزبان امریکا کیخلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت میچ 9 جون کو ہوگا۔