پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ کب ہوں گے؟ پلان سامنے آ گیا

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ کب ہوں گے؟ پلان سامنے آ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے بقیہ میچ کب ہوں گے، یہ سوال کرکٹ شائقین کی زبان پر موجود ہے۔ شائقین کے لیے ایک امید کی کرن ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ کرانے کے لیے ابتدائی پلان تیار کر لیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی سربراہی میں اعلی حکام کا ایک خصوصی اجلاس ہوا ہے جس میں ابتدائی منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران اتفاق کیا گیا کہ بقیہ میچ مئی اور جون میں ہو سکتے ہیں یا پھر ستمبر کا تک انتظار کرنا پڑے گا۔ جس کی وجہ قومی ٹیم کی مصروفیات بتائی گئی ہیں۔ قوم ٹیم دورہ زمباوے پر اپریل میں جائے گی جس کے بعد مئی میں موقع ہو گا کہ بقیہ میچ کرا لیے جس دوران آئی پی ایل بھی ہو رہی ہو گی، آئی پی ایل کی وجہ سے کئی بڑے سٹار پلیئرز پی ایس ایل کا حصہ نہیں لے پائیں گے۔ ستمبر کی آپشن بھی پی سی بی کے پاس موجود ہے جب قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل فری ہو گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پی ایس ایل کے میچ ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز دی گئی اور بائیو سکیورببل کو آئوٹ سورس کرنے کا بھی مشورہ زیر بحث لایا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔