گلگت بلتستان کا مقامی کھیل’کوپولو‘ اور خون جما دینے والی سردیاں

گلگت بلتستان کا مقامی کھیل’کوپولو‘ اور خون جما دینے والی سردیاں
پبلک نیوز: گلگت بلتستان میں خون جما دینے والی سردیوں کا آغاز ہوتا ہے تو یہاں کے باسی ایک خاص کھیل کے زریعے اپنا جسم گرم رکھتے ہیں۔ اسے مقامی زبان میں "کو پولو" کہتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں جما دینے والی سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایسے میں یہاں کے باسی سردی کی شدت سے بچنے کے لیے ایک خاص کھیل کا اہتمام کرتے ہیں جسے مقامی زبان میں کوہ پولو کہتے ہیں ۔ اس کھیل میں بارہ بارہ کھلاڑی حصہ لیتے ہی ۔ یہ کھیل فری سٹائل ہے جس میں کوئی قانون نہیں۔ اس کھیل میں چمڑے سے بننے خاص بال کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لکڑی سے بنے سٹک سے دونوں ٹیمیں گول سکور کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔ یہاں کے لوگوں کہنا ہے کہ صدیوں سے یہ کھیل یہاں کے باسی کھیل رہے ہیں جو کہ یہاں کی ثقافت ہے۔ کو پولو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو رہی ہے تاہم شگر انتظامیہ اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔