الوداع پی ڈی ایم... اے این پی علیحدہ ہو گئی

الوداع پی ڈی ایم... اے این پی علیحدہ ہو گئی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔ اے این پی قیادت نے علیحدگی کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کے بعد کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کے معاملہ پر عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے مشاورتی اجلاس طلب کیا جس میں مشاورت کا عمل مکمل ہونے پر اے این پی نے پی ڈی ایم سے راہے جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اے این پی شوکاز کے معاملے پر پی ڈی ایم سے ناراض ہوئی۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی کا پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ اے این پی کو شوکاز نوٹس دینے کا کسی کو بھی اختیار نہیں ہے۔ اے این پی وضاحت کے لیے تیار تھی مگر اس حوالے سے اجلاس تک نہیں بلایا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب پنجاب سینیٹ الیکشن کے دوران سب بلا مقابلہ جیت رہے تھے تب بھی وضاحت ہونا چاہیے تھی۔ جب جے یو آئی نے لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد کیا تو وضاحت اس کے لیے ضروری تھی۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔