ویب ڈیسک :غزہ کےبچوں اور خواتین پر اسرائیلی مظالم کی اقوام متحدہ میں بریفنگ کے دوران زلزلہ ، سلامتی کونسل کا اجلاس روکنا پڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مختصر طور پر روک دیا گیا۔ کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ان لمحات پرمشتمل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یو این نیوز کی طرف جاری کردہ ویڈیو کلپ اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی گئی ، "بریکنگ:" آپ زمین کو ہلا رہے ہیں!۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں غیر منافع بخش تنظیم 'سیو دی چلڈرن' کے صدر اور سی ای او جینتی سوریپٹو غزہ میں خواتین اور بچوں کی مشکلات کے ب بارے میں بات کر رہے تھے کے عین اس وقت زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے ج سے شہری خوفزدہ ہوگئے اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 23 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کا دورانیہ انتہائی مختصر تھا لیکن نوعیت زوردار تھی جس کے باعث بلند و بالا عمارتیں ہل کر رہ گئی۔یاد رہے نیویارک میں زلزلے آنا انتہائی غیر معمولی بات ہے اور یہ نیویارک سٹی میں 1884 کے بعد کا اب تک کا سب سے شدید ترین زلزلہ ہے۔