انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا
کامن ویلتھ ریسلنگ میں انعام بٹ کو بھارت کے پہلوان سے شکست ہوئی اور وہ سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلے میں انعام بٹ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔ کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستان کے ریسلر انعام بٹ کو 86 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ہندوستان کے پہلوان دیپک پونیا نے شکست دے دی۔ بھارت کے پہلوان سے فائنل میں شکست کی صورت میں انعام بٹ اپنے نام سلور میڈل کرپائے.یوں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔اب تک پاکستان 1 گولڈ ، 1 سلور اور 2برانز میڈل جیت چکا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ عنایت اللہ نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں جوڈو میں برانز میڈل جیتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔