ایلون مسک نے ٹوئٹر پر فراڈ کا الزام عائد کردیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر فراڈ کا الزام عائد کردیا
اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے معاہدے سے قبل بزنس کے حوالے سے انہیں دی گئی معلومات غلط اور گمراہ کُن تھیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے خلاف دائر درخواست کا جواب ایلون مسک نے عدالت میں جمع کروادیا۔ ایلون مسک نے عدالت میں ٹوئٹر پر فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر کی جانب سے معاہدے سے پہلے بزنس کے حوالے سے انہیں دی گئی معلومات غلط اور گمراہ کُن تھیں۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر حقیقی صارفین کے حوالے سے انہیں غلط اعداد و شمار دیے گئے تھے۔اصل تعداد کئی گنا کم ہے۔اب فراڈ سے سامنے آنے کے خوف سے ٹوئٹر ان پر درست معلومات تک رسائی کے راستے بند کر رہا ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر الزام لگایا کہ وہ نا صرف انہیں دھوکہ دے رہا ہے بلکہ امریکی مارکیٹ ریگولیٹرز سے بھی جھوٹ بول رہا ہے۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ آئندہ سماعت پر انہیں اس مقدمے سے آزاد کرنے اور ٹوئٹر پر ہرجانے کی رقم کا تعین کیا جائے۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر نے عدالت موقف اختیار کیا تھا کہ ایلون مسک 44 ارب ڈالرز کے معاہدے سے بچنے کے لیے فرضی جواز بنا رہے ہیں،ان کے مؤقف میں کوئی صداقت نہیں بلکہ معاہدے سے بچنے کی کوشش ہے۔ کیونکہ حصص میں کمی کے باعث وہ اس معاہدے کو پرکشش تصور نہیں کرتے جبکہ خود ان کی اپنی ذاتی دولت میں کمی آئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔