’پاکستان کی بقاء کیلئے بڑا سورس دریا ہیں‘

’پاکستان کی بقاء کیلئے بڑا سورس دریا ہیں‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء کیلئے دریا زندگی کا بڑا سورس ہیں۔ دریاوں کو آلودگی سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کا بڑا اہم ایشو ہے لیکن افسوس کہ اس پر سابقہ حکومتوں نے توجہ نہیں دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کلائمیٹ چینج کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب، کے پی، جی بی کے وزرائے اعلی اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم، ورلڈ بینک حکام اور یو این ہیڈز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں دریائی اور فضائی آلودگی کی خاتمے کیلئے اہم فیصلے کر لئے گئے۔ ملک امین اسلام نے شرکاء کو گلاسکو کاپ 26 کانفرنس پر بریفنگ دی۔ ماحولیاتی تبدیلی پر مربوط حکمت عملی پر مبنی جامع پلان بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملکی دریاؤں کو بچانے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم کو 4 ماہ میں مکمل پلان پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور یو این ایجنسیز مشترکہ پلان تیار کریں گی۔ ورلڈ بینک کی پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی۔ ورلڈ بینک حکام کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی شعبے میں بہترین پرفارمنس دکھانے پر پاکستان کو آسان شرائط پر قرض دیں گے۔ ورلڈ بینک پاکستان کو 1 ارب ڈالرز کا قرض آسان شرائط پر فراہم کر سکتا ہے۔ پاکستان کی کلائمیٹ چینج حکمت عملی متاثر کن ہے۔ پاکستان ورلڈ بینک سے آسان ترین شرائط پر قرض لینے والا پہلا ملک بن سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کلائمیٹ چینج ویژن میں ملک امین اسلم کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک امین اسلم نے دئیے گئے اہداف پر زبردست انداز میں پیش رفت دکھائی۔ وزیراعظم نے گلاسکو میں ہونے والی این ڈی سی پالیسی کیلئے وزارت ماحولیات کو رابطہ کار باڈی نامزد کر دیا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔