کراچی : شاپنگ پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا

کراچی : شاپنگ پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا
کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب شاپنگ پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ سے جھلس کر دو افراد جاں بحق اور دو ذخمی ہوئے۔ عائشہ منزل کے قریب کثیرالمنزلہ عرشی سینٹر کے گراؤنڈ فلور پردوکان میں آگ لگ گئی جس نے میزنائن فلور پر فوم کے گدوں کے اسٹاک کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ، فائر بریگیڈ عملے نے ایک اسنارکل سمیت 18 گاڑیوں کی مدد سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع ہوا۔ ریکسیو نے 300 افراد کو عمارت سے ریسکیو کیا، آتش زدگی کے نتیجے میں کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوا۔افسوس ناک واقع میں آگ سے جھلس کر4 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ نگراں وزیر اعلی سندھ، اور گورنر سندھ نے عرشی سینٹر میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔