متاثرہ لڑکی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان رمضان، ولید اور ارسلان نوکری کا جھانسہ دے کر اسے ایک ہوٹل میں لے گئے جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلبرگ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔لاہور پولیس گزشتہ ہفتے نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا تھا جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔@CcpoLahore pic.twitter.com/9mTwyPeXol
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) February 6, 2022
پنجاب پولیس آفیشل کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ لاہور پولیس نے گزشتہ ہفتے نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا تھا جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ واضح رہے کہ صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں ایک ہفتہ قبل لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اور واقعہ سامنے آیا تھا. لاہور کے علاقے گلبرگ میں 3 ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، گلبرگ پولیس نے ملزمان کے خلاف لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا.