دہشتگردوں کا چیک پوسٹ تونسہ پر حملہ ناکام ، پنجا ب پولیس کے 7 جوان زخمی

jhangi pp attacked
کیپشن: jhangi pp attacked
سورس: google

ویب ڈیسک : پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تونسہ کی نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت ،دہشتگرد وں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نےتاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔

جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلزعامر،عاشق ، رحمت اللہ، ثنا اللہ،طارق شامل ہیں۔زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مذ موم عزائم کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر پولیس ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت  کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔