افغانستان میں سب سےزیادہ نقصان اٹھانےوالابھارت ہے،اسکااربوں ڈالرسرمایہ داؤپرلگاہواہے،امریکاکوسمجھ نہیں آرہی کہ افغانستان کےاندرکیاکرناہے،حالات ایک ماہ بعدکیاہوجائیں گے،وزیراعظم کی گوادرمیں صحافیوں سےگفتگو،کہاپوری کوشش ہےافغانستان میں سیاسی تصفیہ ہوجائے۔ شہبازشریف دو بڑی جماعتوں کے رویے سے مایوس ،انتخابی اصلاحات پر ن لیگ کی اے پی سی اپوزیشن کے اختلافات کی نذرہوگئی، ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کی جانب سے شرکت سے معذرت کے بعد اے پی سی منسوخ کردی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی خصوصی بینچ آج سماعت کرے گا، مریم نواز اور محمد صفدر عدالت پیش ہوں گے،احتساب عدالت نے مریم نوازکو ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک بار پھرنیب پر تنقید، کہتے ہیں جتنا نقصان نیب نے پہنچایا،کسی اور ادارے نے نہیں پہنچایا،آج نیب مجرموں کو چھپانے اور کرپشن بچانے کے لئے استعمال ہو رہا ہے، لیگی رہنما نے کہا پاکستان میں کرپٹ ترین حکومت اقتدار میں ہے، ابھی مزیدتماشے لگیں گے، عوام کو مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا