کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو سینیٹر منتخب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔ خالدہ سکندر میندھرو کو 97 ووٹ کاسٹ ہوئے اور اس ضمنی انتخاب میں کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی وفات سے خالی ہونے والی علماء و ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پولنگ ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نور الحق قریشی کو اپنا امیدوار نامزد کیا گیا تھا،لیکن گزشتہ رات خرم شیر زمان نے ایک بیان میں سینیٹ کی نشست پر انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن سندھ نے فارم 58جاری کردیا ہے، پی پی پی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو سینیٹ کی ٹیکونکریٹ کی سیٹ پر کامیاب ہوگئی ہیں۔