’10 بلین ٹری سونامی مال بنانے کا منصوبہ ہے‘

’10 بلین ٹری سونامی مال بنانے کا منصوبہ ہے‘
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تمر کے جنگلات لگانے کو سراہا ہے، 10 بلین ٹری سونامی تو ایک افسانہ ہے اور مال بنانے کا منصوبہ ہے، دنیا کو پاکستان میں ماحولیات کی حفاظت کیلئے اگر کوئی بڑا منصوبہ نظر ا رہا ہے تو وہ مینگرووز ہی ہیں، مینگرووز کے جنگلات کا منصوبہ عمران خان کی بلین ٹری سونامی کی جعلسازی سے بھی پہلے کا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ایک بیان میں کہا کہ جعلساز وزیراعظم نے ماحولیات کی تقریب سے خطاب میں تمر کے جنگلات کا ذکر ایسے کیا جیسے وہ بھی ان کا منصوبہ ہو ، خیبرپختونخواہ کے لوگ چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ بلین ٹری سونامی ایک فراڈ تھا، جہاں کام ہوتا ہے وہاں نظر بھی آتا ہے، سندھ کے تمر کے جنگلات اس کی مثال ہے، چیئرمن بلاول کی قیادت میں سندھ نے صحت سمیت ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوزائدہ بچوں کی اموات کی شرح سندھ میں سب سے زیادہ کم ہوئی ، سندھ غربت میں کمی میں سب سے آگے ہے ، فی کس آمدنی بھی سندھ سب کو پیچھے چھوڑ گیا اور یہ سب عالمی اداروں کے اعداد و شمار ہیں ، مالی وسائل اور پانی پر ڈاکہ زنی کے باوجود سندھ تمام صوبوں سے آگے ہے۔

Watch Live Public News