سوشل میڈیا پر تنقید, ہانیہ عامر بول پڑیں

سوشل میڈیا پر تنقید, ہانیہ عامر بول پڑیں

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے ایک دل دہلانے والا نوٹ شیئر کیا۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جہاں وہ افسردہ دکھائی دے رہی ہیں اور ان کی ایک دوست اس کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ایک اور دن ایسی متشدد دنیا میں گزرا جہاں دوہرے معیار کو معصؤمیت پر فوقیت حاصل ہے اور جہاں اختلاف رائے کے ساتھ رہنا کوئی بات نہیں ہے۔ جہاں مرد کی عورت سے بدتمیزی کرنے کی کوشش پر تعریف کی جاتی ہے، جبکہ اگر کوئی عورت ایسا کرتی ہے تو اس سے نفرت کی جاتی ہے۔

جہاں ایک عورت اپنے پیاروں سے پیار کرتی ہے تو وہ غلط ہے بدتمیزی کرنے والے مرد کی انٹرنیٹ پر تشہیر کی جاتی ہے۔

بس ایک اور دن گزر گیا۔ امید ہے کہ آپ سب اس مکروہ دنیا میں اچھا کام کررہے ہیں اور اپنی نیکی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کسی اور کی برائی کو آپ کی نیکی کو برباد نہیں کرنا چاہئے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔