(ویب ڈیسک ) مسئلہ حل نہ ہونے اورآئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر آئی جی آفس کے باہر شہر ی نے خود کو آگ لگالی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس کے باہر ایک سائل نے خود کو آگ لگا لی ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سائل اصغر سہیل نے مسئلہ حل نہ ہونے پر آگ لگائی ۔اصغر کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی زخمی ہو گیا۔دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ شخص کماہاں کا رہائشی ہے جو گروی مکان میں رہائش پزیر تھا۔ مالک مکان کے بغیر نوٹس گھر خالی کروانے پر احتجاج کے لیے آئی جی آفس پہنچا تھا۔
متاثرہ شخص صبح سےآئی جی آفس کے باہر آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے بیٹھا تھا ، سیکیورٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی۔