خیبر پختونخوا کے نامزد وزراء آج حلف اٹھائیں گے

خیبر پختونخوا کے نامزد وزراء آج حلف اٹھائیں گے
کیپشن: خیبر پختونخوا کے نامزد وزراء آج حلف اٹھائیں گے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے نامزد وزراء آج حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے 6 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں ہو گی جہاں گورنر خیبرپختونخوا نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کیلئے اراکین کے ناموں کی فہرست بھی تیار ہو گئی ہے، فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ کی فہرست میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اورعاقب اللہ کے نام شامل ہیں جبکہ فہرست کے تحت ارشد ایوب، تاج محمد ترند اور شکیل خان بھی نئی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

کابینہ ارکان کی فہرست میں فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد کابینہ کی حتمی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ 

Watch Live Public News