مہنگائی کا جن بے قابو،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

مہنگائی کا جن بے قابو،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ
کیپشن: مہنگائی کا جن بے قابو،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

پبلک نیوز: (سدھیر چودھری)مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا،آج سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 13 سبزیوں، 3 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹ لسٹ  میں   13 سبزیوں  کے دام بڑھادیئے گئے جبکہ پیاز مزید 15 روپے مہنگا کرکے 240   روپے کلو ہو گیا اور لہسن 5 روپے مہنگا کرکے  سرکاری قیمت 535 روپے کلو مقرر کردی گئی۔

ریٹ لسٹ کے مطابق سبز مرچ 260 روپے اور لیموں 85 روپے کلو اور میتھی کی قیمت 5 روپے بڑھاکر45 روپےاور بینگن 10روپے اضافے سے 105روپے جبکہ کھیرا 3 روپے مہنگا کرکےسرکاری ریٹ لسٹ میں 45   روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

ریٹ لسٹ کے مطابق  کریلے 25 روپے اضافے سے 370 روپے کلو ،پالک 8 روپے اضافے سے 25روپے کلو،ساگ 8 روپے اضافے سے 48   روپے کلو ہو گیا  جبکہ اروی 5 روپے بڑھاکر   سرکاری قیمت 170   روپے کلو مقرر  کردی گئی ہے۔

ریٹ لسٹ کے مطابق  مٹر  5 روپے مہنگے کرکے   سرکاری  لسٹ میں 95 روپے کلو ،گاجردیسی 13 روپے اضافے سے 38 روپے کلو جبکہ گھیا کدو بھی 5 روپے اضافے سے 145روپے کلو ہو گیا  ہے۔

دوسری جانب مہنگے پھل   سستے نہ ہوسکے،سرکاری ریٹ لسٹ میں  3  پھل مہنگے ہو گئے۔

سیب کالا کولو سرکاری قیمت  310 روپے کلو اور کیلا درجہ اول 170 روپے درجن،انار بدانہ 10 روپے مہنگا کرکے 670 روپے کلو ،امرود 5 روپے بڑھاکر 150روپے کلو  جبکہ پپیتا 10 روپے اضافے سے 230   روپے کلو ہو گیا ہے۔

برائلر گوشت  کی قیمت میں 3   روپے کا اضافہ ہو گیا،مرغی کا گوشت 577 روپے سے 580 روپے   کلو مقرر کر دیا گیا  جبکہ انڈوں کی قیمت  249 روپے درجن ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News

ہیڈ اکنامک افئیرز