پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ کون ہوگا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ کون ہوگا؟
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ کون ہوگا؟

پبلک نیوز:(شکیل خان) پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ کون ہوگا، پی سی بی کی تلاش جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور: کوچز کی  تعیناتی کے لیے پی سی بی کا 4 سے 5 کوچز کے ساتھ رابطہ ہے، پی ایس ایل میں کام کرنے والے کوچز بھی پی سی بی کے پلان میں شامل ہے۔ڈیرن سیمی اور مائیک ہیسن   کے نام بھی کوچز کی  فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سر ویوین رچرڈز کے نام پر غور،اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان  ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے کوچ کے لیے ابھی تک کوئی نام فائنل نہ ہو سکا،پی سی بی جلد سے جلد کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دینے کا خواہشمند ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز اپریل کے وسط میں شیڈولڈ ہے،ہوم سیریز کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جس کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ شیڈولڈ ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔