بانی پی ٹی آئی رمضان میں رہا ہوجائینگے، وکیل سلمان صفدر نے اہم خبردیدی

بانی پی ٹی آئی رمضان میں رہا ہوجائینگے، وکیل سلمان صفدر نے اہم خبردیدی
کیپشن: PTI's Lawyer Salman Safdar
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ رمضان میں عمران خان کو جیل سے باہر آتے دیکھ رہا ہوں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی بن گئے، اب مزید بانی پی ٹی آئی کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی وقت ختم ہونے کے باوجود بھی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ جاری رہا، جج خواہش مند تھے کہ تمام گواہان پر جرح مکمل کی جائے۔

  سلمان صفدر نے مزید کہا کہ دوران عدت نکاح کیس اور سائفر کیس پر سماعت آئندہ ہفتے ہوگی، تمام کیسز کی اپیل تیار کرلی گئی، فیصلے میں پیچیدگیاں تھیں، ہائی کورٹ بھی اتنی تیزی سے اپیل پر سماعت کرے جتنی تیزی سے ٹرائل ہوا، ہم پر امید ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 فاضل جج ہماری اپیلوں پر سماعت کریں گے،القادر ٹرسٹ کیس اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام پر بنایا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ایک پیسہ بھی اپنے اکاؤنٹ میں نہیں منگوایا۔

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ دوران عدت نکاح کیس جیسا پاکستان کی تاریخ میں کوئی کیس نہیں ہوا، نیب کے پاس آخری پتّہ تھا جو اس نے اب کھیلا ہے، یہ آخری کیس ہو گا۔

Watch Live Public News