پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،6نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،6نومبر 2021
تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا معاملہ، وفاقی حکومت اور علماء کے مابین معاہدے کے نکات پر عملدرآمد شروع، وزارت داخلہ کا ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت کی فہرست سے نکالنے کےلئے کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ، جلد منظوری کا امکان ملک میں چینی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، کہیں 160 روپے فی کلو تو کہیں 150 روپے میں فروخت ہونے لگی، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی رعایتی نرخ والی چینی دستیاب نہیں، لاہور کی اکبری منڈی سمیت دیگر بڑی منڈیوں سے بھی چینی غائب اپوزیشن کا مہنگائی کےخلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس، مہنگائی مارچ کااختتام لانگ مارچ پر ہوگا، آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ، پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈینس اور الیکٹرانک ووٹنگ میشن کو مسترد کردیا وزیراعظم مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتےتواستعفیٰ دے کر عوام کوریلیف دیں،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے عمران خان کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا، کہا پٹرول، بجلی اور چینی کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کی بمباری کی جارہی ہے، مریم نواز نے پی ڈی ایم عوام کے احساسات کی ترجمانی، تکالیف کا مداوا چاہتی ہے، نااہل حکمران کا مسلط کردہ مہنگائی کا عذاب، جھوٹ کا کاروبار جاری ہے حکومت کو اندرون وبیرون ملک بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں عمران خان خلوص نیت، ایمانداری اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کررہے ہیں، ملکی ترقی و وقار کا سفر شروع ہو چکا ہے، اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔