ویب ڈیسک: امریکا میں صدارتی الیکشن کے لیےتمام ریاستوں میں ووٹنگ ختم ہوگئی ہے۔الاسکا آخری ریاست تھی جہاں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ووٹنگ ختم ہوگئی۔ٹرمپ اگلے صدر کنفرم ہوگئے ہیں۔ جس کے لیے انہوں نے مطلوبہ 270 ووٹ حاصل کرلیے ہیں ۔ان کے مقابلے میں کملا ہیرس کو ابھی تک 216 ووٹ ملے ہیں۔
ایگزٹ پول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے کے قریب ہیں، ٹرمپ ٹیکساس، کینٹنکی، انڈیانا، ویسٹ ورجینیا، ٹینیسی، میزوری، الاباما، اوکلاہوما، فلوریڈا اور ساوتھ کیرولائنا میں جیت گئے۔
ایگزٹ پول کے مطابق نیویارک، ورمونٹ، میساچوسٹس، میری لینڈ، نیوجرسی اور واشنگٹن ڈی سی میں کمالاہیرس نے میدان مارلیا۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکٹورل ووٹوں میں برتری حاصل ہوگئی، ٹرمپ270 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں جبکہ کملاہیرس 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
علاوہ ازیں ٹرمپ کی جیت کا اناسی فیصد امکان ہے اور ٹرمپ کو دو سو چھیاسی الیکٹورل ووٹ مل سکتے ہیں، کملا ہیرس کو دو سو باون الیکٹورل ووٹ ملنے کا امکان جبکہ کسی بھی امیدوار کو صدر بننے کے لیے دو سو چھہتر الیکٹورل ووٹ درکار ہے۔
خیال رہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمالا ہیرس اور ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ صدارتی انتخاب کے لیے 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 کروڑ افراد نے پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ ڈال دیے۔
کمالا ہیرس نے مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلوریڈا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق قومی سطح پر کمالا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، 47 فیصد ووٹرز ٹرمپ اور 48 فیصد کمالا ہیرس کے حامی ہیں۔
دنیا کی نظریں سوئنگ اسٹیٹس پر مرکوز ہیں، سونئگ اسٹیٹس میں ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، پینسلوینا، نارتھ کیرولائنا اور وسکانسن میں مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 66 ہے، انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
الیکٹورل کالج میں کمالا ہیرس کو مجموعی طور پر 226 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 219 ووٹ ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتطامایت کیے گئے ہیں۔
امریکی ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈز کو فعال کردیا گیا جبکہ خطرات کے پیش نظر نظر ایف بی آئی کی جانب سے بھی کمانڈ پوسٹ قائم کردی گئی۔
امریکی ریاست ایری زونا، مشی گن اور نیواڈا سمیت 19 ریاستوں میں 2020 سے الیکشن سیکیورٹی قوانین نافذ ہیں، 7 سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز کے اعتماد، سیکیورٹی اور شفاف الیکشن کے لیے حکام بھی پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔