لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاورتعینات کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹینٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ لگادیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات نوازشریف کو پانامہ کی بجائے اقامہ پر ہٹایا گیا، ن لیگ میں جوڑتوڑاورمقدمات بنائے گئے، مریم نوازکہتی ہیں 2018کا الیکشن چوری ہوا، ایک منتخب حکومت کو گرایا گیا، میرے خلاف کیس سیاسی انجنیئرنگ کی بنیاد پر بنایا، ترقی کرتے پاکستان کوذاتی مفادکےلیےاندھیروں میں دھکیل دیا، ہمارے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی گئی۔ بیرون ملک جائیدادیں خریدنا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، نوازشریف نے پانامہ پر قومی اسمبلی میں جھوٹ بولا، وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کہتے ہیں یہ قطری خط لے کر آئے جو ان کے سامنے مذاق بن گیا، جےآئی ٹی تحقیقات کرتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اقامہ رکھا ہوا ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی مفاد کےلیے قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنےکے درپے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا معاملہ، پاکستان پیپلزپارٹی کا شدید احتجاج، شیری رحمان کہتی ہیں سابق وزیراعظم انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کےلیے اٹلی جارہے تھے، جیل سے سزا یافتہ مجرموں کو ملک سے باہر جانے دیا جاتا ہے، مگر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر قدغنیں ہیں۔