سول سروسز گروپ 46 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کا پی ایل آر اے ہیڈ آفس کا دورہ

سول سروسز گروپ 46 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کا پی ایل آر اے ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور: سول سروسز گروپ 46 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سول سروسز گروپ 46ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران نے پنجاب لینڈ ریکارڈز ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل سائرہ عمر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زاہد سہیل، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ مس سونیا صدف اور پلس پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر فیض الحسن نے وفد کو لینڈ ریکارڈ سسٹم پر ا ب تک ہونے والی تمام پیش رفت پر بریفینگ دی۔ وفد کو پلرا کے اراضی ریکارڈ سنٹرز، قانونگوئی اراضی ریکارڈ سنٹرز، موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیگر سروس ڈلیوری مراکز سے دی جانے والی اراضی ریکارڈ خدمات، آن لائن فرد کا اجراء، انتقال اراضی، موبائل ایپ اور یونیورسل رسائی کی بدولت پنجاب کے کسی بھی اراضی سنٹر سے دوسرے تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ خدمات سے آگا ہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں و فد کو پلرا کی جانب سے شہری ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے، پلرا مانیٹرنگ ایپ اور ISOسرٹیفیکیشن کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفینگ دی گئی۔ گروپ کی سربراہ عمارہ خٹک او ر جنید آفتاب نے اس موقع پر ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو شیلڈ پیش کی جبکہ کیپٹن رئیٹائرڈ فرید حنیف کو ڈی جی پلرا کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی، عروۃالوثقی نے ڈائریکٹرسونیا صدف کو شیلڈ پیش کی۔وفد نے پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کو سراہا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔