سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے مختص فنڈ 28 سے بڑھا کر 70 ارب کردیا گیا

سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے مختص فنڈ 28 سے بڑھا کر 70 ارب کردیا گیا
اسلام آباد: حکومت نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے مختص فنڈ 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے فی خاندان 25000 کی فوری نقد امداد کیلئے مختص فنڈ کو 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اضافہ سیلاب کی وسیع پیمانے پر تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، یہ رقوم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ( BISP ) کے ذریعے تقسیم کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔