افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ چھکا مار کر 38 اوور میں کھیل مکمل کرسکتے تھے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے بتایا کہ ہمیں 37.1 کے علاوہ کوئی بھی اور کلکیولیشن بتائی ہی نہیں گئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے، ہم ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارم کرسکتے تھے، ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا. خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سنسنی خیز میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 2 رن سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے اور افغانستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا ہے۔