جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں توسیع

جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں توسیع
لاہور ( پبلک نیوز) ایف آئی اے کی بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایف آئی اے کی بنکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی پیشی ہوئی ٗ جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی ٗ جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او رانا نسیم کی ضمانت میں بھی توسیع کر دی گئی۔ایف آئی اے نے عدالت میں اپنے دلائل میں کہا کہ جہانگیر ترین جے ڈی ڈبیلو شوگر ملز کے مالک ہیں ٗ جہانگیر ترین اور علی ترین کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی غیر قانونی طور پر ٹرازیکشن سامنے آئی ٗچینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کے بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہےعدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی ٗ کیس کی سماعت ایف آئی اے کورٹ کے جج عامر محمود خان نے کی۔

Watch Live Public News