چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کرنے کا حکم

چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کرنے کا حکم

. لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے رمضان کے لیے چینی 80 روپے میں فراہم کرنے کا حکم دے دیالاہور ہائی کوٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ رمضان میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن رمضان میں چینی فراہم کی جائے، عوام کو چینی اسی روپے فی کلو چینی فراہم کی جائے، چالیس شوگر ملز سے چینی پیداوار کے مطابق لی جائے گی۔ عدالت نے چینی کے اس نرخ کو کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا۔

سرکاری وکیل کا دوران سماعت کہنا تھا کہ پچیس لاکھ ٹن چینی کا سٹاک شوگر ملز کے پاس موجود ہے۔ شوگر ملز کے وکیل نے عدالت کے روبرو قیمت کے تعین پر آمادگی سے انکار کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے آپ دیکھ لیں، آپ ثواب کما لیں، چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار رمضان المبارک کے بعد طے کیا جائے گا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب صاحب آپ رولز بنانے کے کام کو یقینی بنائیں، آج عدالت جو حکم جاری کرے گی وہ چینی کی ایک مخصوص مقدار کیلئے ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ رمضان المبارک میں شوگر ملز سے چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کی جاتی ہے، ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی پنجاب کی شوگر ملز سے حصول کو یقینی بنایا جائے، چینی کے حوالے سے تمام کیسوں کو یکجا کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔