پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،8اپریل2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،8اپریل2021

ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے. ماتحت کرنے کا معاملہ. وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی کے حوالے سے آرڈیننس کی منظوری دے دی، ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط، کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی، ذرائع

وزیراعظم عمران خان سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات . ملاقات مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے قبل وزیراعظم ہاوس میں ہوئی. ملاقات میں کورونا کی تیسری لہر اور ویکسینیشن پر تبادلہ خیال . ویکسینیشن کے لیے ترجیحات مقرر کی ہیں، وزیراعظم عمران خان

۱۔ کرونا کی فوری تشخیص کے لیے صوبوں کو 40,000 انٹیجن کٹس کی فراہمی۔ کرونا کی فوری تشخیص کے لیے ائیرپورٹس کو20,000 انٹیجن کٹس کی فراہمی۔ صوبوں کو 80,000 پی سی آر کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے

اوگرا نے اپریل کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا . اوگرا نے اپریل کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا . سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.17 ڈالر اضافہ. سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی یونٹ اضافہ . سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ مقرر

گوجرانوالہ:کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ ان ایکشن. نوشہرہ ورکاں میں 10 دوکانیں سیل . دھلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شادی ہال سیل،جرمانہ بھی عائد کردیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔