اسپیکر بلوچستان اسمبلی کون؟ مسلم لیگ ن نے سرپرائز دیدیا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کون؟ مسلم لیگ ن نے سرپرائز دیدیا
کیپشن: Speaker Balochistan Assembly
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن نے راحیلہ حمید درانی کا نام اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیلئے فائنل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر) عبدلخالق اچکزئی کے حلقہ میں 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے اور ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے پارٹی قیادت کی جانب سے فائنل ہوگئی۔
کیپٹن(ر) عبدلخالق اچکزئی کے حلقہ انتخاب میں 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کروانے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلہ کے بعد ان کی بطور رکن صوبائی اسمبلی و اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا نوٹی فکیشن بھی معطل کردیا گیا تھا۔

جس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی نشست خالی ہوگئی تھی، بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ڈھائی ڈھائی سالہ معاہدہ کے تحت اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا عہدہ چونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ہے تو پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے مس راحیلہ حمید درانی کا نام مرکزی و صوبائی قیادت نے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی فائنل کرلیا ہے۔

Watch Live Public News