کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
میلبرن : کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے ساتھ دورہ ساؤتھ افریقہ اور انڈیا کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا نے ابتدائی 18 رکنی اسکواڈکا اعلان کیا ہے،آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقہ میں تین ٹی ٹونٹی، پانچ ون ڈے اور انڈیا میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے،مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر او ڈی آئی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔ اسکواڈ میں شان ایبٹ، ایشٹن ایگر، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی شامل ہیں۔ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، تنویر سانگھا اسکواد کا حصہ ہوں گے۔ اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس، اور ایڈم زیمپا انڈیا میں ہونے والے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ رہیں گے اور میچل مارش ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان مقرر، گلین میکسویل ذاتی وجوہات کی بنا پر ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ پیٹ کمنز کی کلائی ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز فریکچر ہو گئی تھی ۔ پیٹ کمنز چھ ہفتے کا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب ڈیوڈ وارنر اسکواڈ میں شامل اور مارنوس لابوشین جگہ نہ بنا سکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔