کراچی میں بچی کےمبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

کراچی میں بچی کےمبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا
کراچی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن میں بچی کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے ہاں کبھی بچی کی پیدائش ہوئی ہی نہیں تھی ،خاتون اپنی دوست کی بچی کو پالنے کا کہہ کر گھر لائی تھی پھر چند دن خاتون نے بچی کو اپنے پاس رکھا اور جنگ سکول کے قریب خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ بچی واپس کر آئی تھی. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پہلی بیوی ہے جبکہ اس کا شوہر اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ خاتون نے شوہر کی توجہ حاصل کرنے کےلئے جھوٹ بولا ہے ، پولیس نے خاتون اور اسکی والدہ کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا ہے، ویڈیو بیان میں خاتون کی والدہ نے من و عن تمام واقعہ بیان کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔