اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند
کراچی : کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ میں تیزی کا رجحان رہا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 63 ہزار 917 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 76 کروڑ 53 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 401 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 215 کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی جبکہ 167 میں مندی ہوئی۔

سونے کی قیمت: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 671 روپے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 50 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔