یورپ ( پبلک نیوز) یورپ کے شمال میں واقع ملک لیتھوینیا میں برف باری سے لطف اندوز ہونے والے جوڑے نے برف کو تراش کرکے معروف سپورٹس کار فراری کی نقل تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیتھوینیا کی پینیویزیس کاؤنٹی میں مسلسل ہونے والی برف باری نے جہاں ہر طرف دلکش مناظر پیدا کردیئے ہیں، وہیں اس دوران جب برفباری کا سلسلہ تھم گیا تو ایک جوڑے نے دو روز کی خوب محنت کے بعد برف سے بنی مشہور گاڑی فراری کی نقل تیار کرلی ہے۔
برف سے مجسمے تو ہر کوئی بنا لیتا ہے لیکن اس جوڑے نے جس لگن سے یہ فراری گاڑی تیار کی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
نوجوان جوڑے نے نہ صرف برف سے گاڑی تیار کی ہے بلکہ انہوں نے اس پر سرخ رنگ بھی کیا ہے، پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ بالکل اصل گاڑی ہی لگتی ہے لیکن جوں جوں اس کے پاس جائیں تو یہ برف سے بنی فراری ہے۔ جوڑے کو فراری سے بے پناہ عشق ہے, ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کو خرید نہیں سکتے لیکن اس کو بنا تو ضرور سکتے ہیں۔
2013 میں جب یہ کار لانچ کی گئی تو اس کی قیمت 1.6 ملین پاؤنڈ تھی جو سپورٹس کار کے شوقین افراد کی استعطاعت سے باہر ہے۔