مسجدالحرام میں طواف کرتے دراز قامت زائر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مسجدالحرام میں طواف کرتے دراز قامت زائر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: A video of a tall pilgrim doing Tawaf in Masjid-ul-Haram went viral on social media

ویب ڈیسک: مسجد الحرام میں ایک دراز قامت زائر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دراز قامت شخص کی شناخت نہیں ہوسکی البتہ شکل وصورت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ افریقی نژاد ہیں

اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ زائر دنیا کے طویل قامت افراد میں سے ایک ہو سکتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق دراز قامت شخص کا قد اندازاً دو ڈھائی میٹر تک ہے جبکہ زائرین میں منفرد اور نمایاں ہونے کی وجہ سے بے شمار لوگوں نے طواف کرتے ہوئے ان کی ویڈیو شیئر کی ہے۔