خیبر پختون خوامیں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے شہید

خیبر پختون خوامیں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے شہید

مانسہرہ ( پبلک نیوز) خیبرپختونخواہ میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے شہید، خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد کی اہلیہ ڈاکٹر انیلہ نصیر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی ہیں، ڈاکٹر انیلہ نصیر کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔

ڈاکٹر انیلہ نصیر مہلک وائرس کے باعث ایم ایچ ہسپتال میں کئی دنوں سے وینٹلیٹر پر تھیں، ڈاکٹر انیلہ نصیر ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد کی شریک حیات تھی اور انہوں نے گائنی میں سپشلایزیشن کی تھی اور2007 میں گورنمنٹ کی نوکری چھوڑ کر اپنا پرائیویٹ کلینک شروع کیا تھا۔

ڈاکٹر انیلہ نصیر کی نماز جنازہ کل سہ پہر 3 بجے ٹاؤن شپ مانسہرہ میں ادا کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔