26 مارچ کے بعد 27 مارچ ہوگا اور کچھ نہیں ہوگا، گورنر پنجاب

26 مارچ کے بعد 27 مارچ ہوگا اور کچھ نہیں ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور (پبلک نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 26 مارچ کے بعد 27 مارچ ہوگا اور کچھ نہیں ہو گا۔ دسمبر، جنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی۔ کہا سال 2023 تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے مگر حکومت قائم رہے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار ہے نہ ہی ان میں اتفاق ہے۔ سینیٹ انتخابات کے لئے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کاخاتمہ ہوجائے گا۔ اتحادی جماعتیں اور عوام بھی حکومت کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں۔ عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے اور سیاسی مخالفین کو مشورہ ہے صبر کے ساتھ 2023 کے انتخابات کا انتظار کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔