ایرون فنچ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایرون فنچ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اسلام آباد: آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان ایرون فنچ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئےکہا مجھے احساس ہوگیا کہ میں آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک نہیں کھیل سکوں گا،مستقبل کی تیاری کےلئے ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے۔ خیال رہے کہ ایرون فنچ نے 146 ون ڈے، 103 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جبکہ مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز بھی اسکور کئے۔ واضح رہے کہ2021 میں آسٹریلیا نے پہلی بار ایرون فنچ کی کپتانی میں متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا تاہم وہ گزشتہ سال اپنے ہی ملک میں ہونے والی ورلڈکپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔