ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ اعلان

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ اعلان
دوبئی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ پاکستانی کرکٹ کے اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ثانیہ مرزا نے ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آئندہ ماہ دبئی میں ٹینس چیمپئن شپ کے بعد میں ٹینس ریکٹ لٹکا دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے مگر انجری کا شکار ہو گئی تھی ۔ مجھے یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا تھا ۔ ٹینس اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ انجری میرا کیرئیر ختم کرے اسی لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی تھی ۔ اب پلان یہ ہے کہ میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ہی ریٹائر ہو جاؤں ۔ خیال رہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔