اسلام آباد: ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب صحت سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی وجہ بنی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سیکرٹری الیکشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کچھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اب گھر میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ۔