وزیراعظم عمران خان کا دلیپ کمار کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار، کہا دلیپ کمار سب سے بڑے اور ورسٹائل اداکار تھے، دلیپ کمار کی دریا دلی کو فراموش نہیں کرسکتا، پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار نے شوکت خاتم اسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مدد کی، صدرپاکستان عارف علوی کا برصغیر کے نامور اداکار کی وفات پر افسوس کا اظہار۔ دنیائے فن کا ایک عہدتمام ہوا، ٹریجڈی کنگ ہم میں نہیں رہے، برصغیر کے شہرہ آفاق اداکاریوسف خان 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، طویل عرصے سے سانس کی تکلیف کا شکار تھے، دلیپ کمار نے دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا، مغل اعظم، دیوداس، گنگا جمنا جیسی فلموں میں انمٹ نقوش چھوڑے، حکومت پاکستان نےدلیپ کمار کو 1998 میں اعلیٰ سویلین اعزاز نشان امتیاز عطا کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بھی دکھ کا اظہار، گورنر پنجاب نے دلیپ کمار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا بھی دلیپ کمار کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار۔ پاکستان نے کورونا جیسی وباء سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی، وزیراعظم عمران خان نے کامیابی پر این سی او سی ارکان، احساس ٹیم، اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دی، اکانومسٹ نے کورونا سے بہتر انداز میں نمٹنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا۔ پاکستان میں کوروناکیسز بڑھنے لگے، مثبت شرح3اعشاریہ دو سات ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار517 افراد میں وائرس کی تصدیق،مزید 17 اموات، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی، 34 ہزار 13 شہری گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، ایک ہزار 941 کی حالت تشویشناک ہے۔