کوئٹہ میں بارش کے دوران ایک شخض بجلی کا کرنٹ لگنے سے کھمبے سے چپک گیا تھا جس کو پاک فوج کے جوان نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے جرات اور بہادری کے ساتھ بچا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز کوئٹہ کینٹ میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ لوگ بہادر سپاہی کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ واقعہ کچھ یوںہے کہ گذشتہ روز شدید بارش کے دوران ایک نوجوان بجلی کے کھمبے کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے کی وجہ سے اس کیساتھ چپک گیا۔ یہ واقعہ ملٹری چیک پوسٹ کے بالکل ساتھ پیش آیا۔ https://twitter.com/mona_qau/status/1544669868288421895?s=20&t=8hK_9BXDgFZkR7EawI2V4A اس وقت ڈیوٹی پر موجود ملٹری پولیس اہلکار نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کھمبے سے چپکے نوجوان کی جان بچانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ملٹری پولیس کے اہلکار نے فوری طور پر ایک کپڑا لے کر کھمبے سے چپکے نوجوان کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ لیکن پاک فوج کے سپاہی نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی کوششیں جاری رکھیں اور بالاخر اس نوجوان کی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ کرنٹ لگنے سے متاثر نوجوان کا نام شہروز مسیح بتایا جا رہا ہے جو کہ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔