پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،7 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،7 جون 2021
ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئیں، 40 مسافر جاں بحق اور 60 کے قریب زخمی ہوگئے، 7 سے زائد بوگیاں متاثر ہوئیں، ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس پنجاب سے کراچی جارہی تھی، پاک فوج اور سول اداروں کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری۔ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے جوان ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، متاثرہ بوگیوں کے حصے کاٹ کر ریسکیو کیا جارہا ہے، آرمی ڈاکٹرز، طبی عملہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہا ہے، ریلیف کیمپ میں متاثرین کو کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا گھوٹکی میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار، ٹرین حادثے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر ریلوے کو زخمیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی مکمل تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا، وزیر اعظم نے وزیر ریلوے سے گھوٹکی ٹرین حادثہ کے بارے دریافت کیا۔ ریلوے حکام نے جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا، 21 گریڈ کے سینئر افسر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی، وزیر ریلوے اعظم سواتی کا جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ٹرین حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا، شہباز شریف کہتے ہیں افسوس ہے کہ موجودہ دور ٹرین حادثات کا دور ثابت ہورہا ہے، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، آصف علی زرداری کا بھی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ایسے حادثات پر حکومت کا صرف نوٹس لینا مذاق ہے۔