(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پچھلے ایک ، ڈیڑھ سال سے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی پاگلوں کی جماعت ہے، انتشار پسند لوگوں کی جماعت ہے یہ حملے کرتی ہے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی ایک بہت بڑی جماعت ہے ، اصولوں کی وجہ سے بہت سے لوگ ڈیڑھ سال میں اس میں شامل ہوئے ہیں، انہوں جب دیکھ پاکستان آئین اور جمہوریت پر حملہ ہوا ہے تو میرے جیسے لوگ اس میں شامل ہوئے۔
9 مئی کے واقعہ کے حوالے سے بات کرتے سلمان اکرم راجہ نے کہا یہ ایسا بیانیہ نہیں ہے کہ معافی مانگ لو، میرے جیسے ایسے بہت سے لوگ ہیں اس پارٹی میں جو کہہ رہے کہ جلاو گھیراو کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، فوجی عدالتیں سوئلین کے ٹرائل کے لئے نہیں ہیں، 9 مئی کو جو ہوا وہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا لوگ احتجاج کرنے ضرور گئے لیکن وہاں آگے کیا ہوا؟ کس نے اکسایا؟ کس طرح کچھ اور لوگ ان میں شامل ہوئے ؟جو بھی وہاں ہوا ہم اس کی تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔100 یا 200 لوگ ہوں گے جنہوں نے یہ کام کیا مگر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو معدوب کیا گیا ان کے کاروبار بند کئے گئے۔
10، 10 ماہ لوگ جیلوں میں رہے ، خواتین آج بھی جیلوں میں ہیں، ایک ضمانت ہوتی ہے تو 5 مقدمے بنا دیے جاتے ہیں بہت قانونی نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے، 8 فروری الیکشن کے روز جو کچھ ہوا میں اس کو چشم دید گواہ ہوں۔مجھے آراو کے دفتر سے دھکے مار کرنکالا گیا۔اگر ہمارے اوپرجبر کیا جائے گا، عدالتی نظام کو ہمارے خلاف ایک آلہ بنا دیا جائے گا میرے جیسے لوگ ضرور احتجاج کریں گے۔