پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،7اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،7اکتوبر 2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انگلینڈ ٹیم کے دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالے قانون پر مزید کالک مل کر اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمران ہیں۔ احتساب ہو گا اور سچا احتساب ہوگا، کسی کے ساتھ بے انصافی نہیں کی جائیگی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی ہے۔ حکومت نے خود کو این آر او جاری کیا۔ چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں مہلک کورونا وبا مزید 46 زندگیاں نگل گئی، ایک روز میں ایک ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ آٹھ دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 395 ہو گئی، 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔