اس طرح بولنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ شاداب خان 14 ویں اور شاہین شاہ آفریدی کا 15 واں نمبر ہے۔ آل راونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی نے پہلی پوزیشن پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔Alhumdulillah. ????
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 7, 2022
Sirf Allah se hota hai
Allah k ghair se nahi hota.
Count this as 1156th day of the reign of Kaptaan @babarazam258. Kaptaan or me alag nahi hain. The King remains the King. Hum sab aik hain.
Ap sab k saath, mohabbaton or duaon ka shukriya. #PakistanZindabad https://t.co/SGbB1wpiih
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹی20 رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے نئی ریکنگ جاری کر دی ہے، نئی رینکنگ کے تحت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ نئی رینکنگ کے مطابق کرکٹر محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ کپتان بابراعظم 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں 1ہزاردنوں سے زائد نمبر ایک پوزیشن پر اپنی بادشاہت برقرار رکھی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی مکرم تیسرے، بھارت کے کھلاڑی سوریا کمار چوتھے اور انگلینڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اپنے ایک بیان میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بادشاہ ہمیشہ بادشاہ ہی رہتا ہے۔ محمد رضوان نے الحمداللہ کے ساتھ اپنی ٹوئٹ کا آغاز کرتے ہوئے لکھا کہ ” صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا” ، اسے کپتان کے دور حکومت کا 1156 واں دن ہی شمار کریں۔ انہوں نے لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، بادشاہ ہمیشہ بادشاہ ہی رہتا ہے، اور ہم سب ایک ہیں۔ محمد رضوان نے آخر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے ساتھ ، محبتوں اور دعاوں کا شکریہ، انہوں نے ہیش ٹیگ میں پاکستان زندہ آباد بھی لکھا۔